(اردو ایکسپریس) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعددودھ کی فی لیٹر قیمت میں بھی اضافہ کردیاگیا۔
حیدر آباد میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،ڈیری فارمر 210 روپے فی لیٹر میں ہول سیلر کو مہیا کرے گا۔
ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیلر 215 روپے میں دکاندار کو فروخت کرے گا جبکہ دکاندار 230 روپے فی لیٹر میں فروخت کرنے کا پابند ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیاہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔کراچی میں اس وقت دودھ کی فی لیٹر قیمت 240 روپے ہے جو جنگ سے پہلے 220 روپے تھی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث اس کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔