بزنس تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سےمزید ایک ارب ڈالر موصول

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی دوسری قسط ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں، رقم وزارت خزانہ سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو منتقل کی گئی۔ اس سے قبل پاکستان کو سعودی عرب سے پہلی قسط میں 2 ارب ڈالر 15 اپریل کو موصول ہوئےتھے، سعودی تعاون سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور معاشی استحکام میں بہتری آئے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے