بزنس تازہ ترین

بینک صارفین کیلئے اہم خبر،اے ٹی ایم لین دین سے متعلق نئے قواعد نافذ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ریزرو بینک آف انڈیا نے اے ٹی ایم لین دین سے متعلق نئے قواعد نافذ کردیئے ہیں ان میں مفت لین دین کی حد، کیش ڈیپازٹ اور اضافی چارجز شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آر بی آئی کے نئے اے ٹی ایم اصول میں اے ٹی ایم لین دین، نقد رقم کی حد اور بینک چارجز سے متعلق قواعد کو واضح کئے ہیں، مفت اے ٹی ایم لین دین (میٹرو شہروں میں) صارفین کو تین مفت اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کی سہولت ملتی ہے اس میں نقد رقم نکالنا اور بیلنس چیک دونوں شامل ہیں۔ مفت اے ٹی ایم لین دین غیر میٹرو شہروں کے صارفین کو 5 مفت لین دین کی سہولت دی جاتی ہے۔ اگر آپ مقررہ حد سے زیادہ لین دین کرتے ہیں تو بینک فیس وصول کرے گا، زیادہ سے زیادہ 32 روپے پلس جی ایس ٹی فی لین دین، کچھ نان فنانشل (جیسے بیلنس چیک) کے لیے 11 روپے وصول کرتے ہی، بینکوں کے چارجز: پی این بی: 23 روپے (مالی)، 11 روپے (غیر مالیاتی)، ایچ ڈی ایف سی : 23 روپے کا فلیٹ چارج اور ایس بی آئی کی پرانی شرحیں ابھی لاگو ہیں۔ کیش ڈیپازٹ اور نکالنا: عام طور پر کیش ڈپازٹ (کیش ری سائیکلر مشینیں) پر کوئی چارج نہیں ہوتا ہے حد سے زیادہ رقم نکالنے پر بینک کے مطابق چارجز لگائے جاتے ہیں۔ نقد لین دین کی سالانہ حد: ایک سال میں20 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی نقد رقم جمع کروانے / نکالنے کے لیے پین اور آدھار فراہم کرنا لازمی ہے یہ اصول کالے دھن کو روکنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے