بزنس تازہ ترین

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ:پبلک ٹرانسپورٹرز نے 850 روپے تک کرائے بڑھا دئیے

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پیٹرولیم قیمتیں بڑھتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔ ٹرانسپورٹرز نے300 روپے سے 850 روپے تک کرایوں میں اضافہ کر دیا،لاہور سے دیگر شہروں کے مسافروں کو اب پہلے سے کہیں زیادہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

لاہور سے اسلام آباد / راولپنڈی کا کرایہ 1,850 سے 2,670 روپے تھا، 25 فیصد اضافے کے بعد تقریباً 2,313 سے 3,338 روپے ہو گیا۔

لاہور سے کراچی کا کرایہ نان اے سی 5,600 سے 5,800 روپے تھا، اضافہ کے بعد تقریباً 7,000 سے 7,250 روپے تک پہنچ گیا۔

لاہور سے ملتان کا کرایہ 1,650 روپے سے بڑھ کر تقریباً 2,063 روپے ہو گیا،لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 980 روپے سے بڑھ کر تقریباً 1300 روپے تک پہنچ گیا۔

لاہور سے صادق آباد کا کرایہ 2,430 روپے سے بڑھ کر تقریباً 3,038 روپے ہو گیا،لاہور سے سکھر کا کرایہ 3,400 روپے سے بڑھ کر تقریباً 4,250 روپے مقرر،لاہور سے مری کا کرایہ 2,290 روپے سے بڑھ کر تقریباً 2,863 روپے ہو گیا۔لاری اڈے پر موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے، کبھی کہیں خوشی غمی پر جانا بھی امتحان سے کم نہیں ہے ، غریب آدمی اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلائے یا سفر کرے۔ ٹرانسپورٹروں کا مؤقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سپئیر پارٹس بھی مہنگے ہوئے ہیں، اگر کرایوں میں اضافہ نہ کریں تو گاڑیاں بند کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت فوری کم کرے ورنہ مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے