بزنس تازہ ترین

ایپل نے مارکیٹ میں سستا ترین آئی فون لانچ کردیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس)

ایپل نے اپنے نئے اور سستے اسمارٹ فون آئی فون 17 ای کو مارکیٹ میں متعارف کرا دیا،جس کی قیمتیں انتہائی کم رکھی گئی ہیں۔اس نئے فون کی قیمت 599 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوتی ہے جو کہ اصل آئی فون 17 کے مقابلے میں 200 ڈالر کم ہے۔

اگرچہ اس میں مہنگے ماڈل والا ہی طاقتور پروسیسر لگایا گیا ہے لیکن اس کی اسکرین تھوڑی چھوٹی رکھی گئی ہے، اس فون کے پیچھے دو کے بجائے ایک کیمرہ ہے اور اس میں ڈائنامک آئی لینڈ کا فیچر بھی موجود نہیں ہے۔

یہ نیا فون 11 مارچ سے فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا، عام طور پر ایپل ہر سال اپنے سستے فون متعارف نہیں کرواتا لیکن گزشتہ سال آئی فون 16 ای کی کامیابی کے بعد کمپنی نے اس سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے