(اردو ایکسپریس) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 13 روز کے لیے ہوگا۔