بزنس تازہ ترین

نئےسال پرعوام کو بڑا تحفہ ،

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) نئےسال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹرتک کمی کا امکان ہے۔ نئےسال پرعوام کو تحفہ ملنےکا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے60 پیسےفی لیٹرتک کمی کا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون کا ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے60 پیسےفی لیٹرکمی تجویز ہے،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز ہے،جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 9 روپےفی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسےفی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔ اوگراکل ورکنگ پیپرحکومت کوبھجوائےگی،حکومت ریونیوضروریات مدنظررکھتےہوئےفیصلہ کرےگی،وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدفیصلہ کرےگی،حتمی نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم سے جاری کیاجائے گا، حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو نئےسال پر عوام کو ریلیف ملےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے