بزنس تازہ ترین

سونا پھر بلندیوں پر پہنچ گیا،فی تولہ ریٹ جانیے

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) سونا پھر بلندیوں پر پہنچ گیا،ملک بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے کا ہوگیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7 ہزار 288 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 3 ہزار 688 کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کا بھاؤ 85 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 485 ڈالر ہوگیا۔یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ سونے کو صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کر دی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونا ہر آنے والے دن میں مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے سونے کی قیمت اس ماہ کے آخر تک 10 لاکھ فی تولہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے طاقتور ممالک اس وقت سونا جمع کر نے میں مصروف ہیں ، مختلف ممالک اے آئی ٹیکنالوجی اور سولر پینل میں بھی سونے کا استعمال کر رہے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق خلا ءمیں جانے والی وہیکلز میں بھی سونے کا استعمال کیا جاتا ہے، سونا سب سے زیادہ ریڈیایشن کو روکنے کےلئے کام کرتا ہے ۔ سونے کو کینسر کے علاج کی ریسرچ میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں سونا ڈالر کی جگہ لے گا اور ڈالر کی تنزلی کا امکان بھی ظاہر کیا ر ہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے