بزنس تازہ ترین

پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری دے دی ہے۔پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کرنے کے اعلان کے بعد اب لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے