(اُردو ایکسپریس) وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 66پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی،پیٹرول کی نئی قیمت 263روپے 2پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی،ڈیزل کی نئی قیمت 275روپے 41پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے 74پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 162روپے 76پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 26پیسے فی لٹر کمی کی گئی،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181روپے 71پیسے فی لٹر مقررہو گئی۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا