بزنس تازہ ترین

سرکاری قرضہ 765 ارب روپے کم ہوگیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مشیر وزیرخزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کا سرکاری قرضہ(loan) 765 ارب روپے کم ہوگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘ پرجاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگست 2025 میں پاکستان کا مرکزی حکومت کا کل قرضہ 765 ارب روپے کم ہوا، جو کہ نہ صرف رقم کے لحاظ سے بڑی کمی ہے بلکہ اس سے معاشی حجم کے مقابلے میں بھی کمی ظاہرہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ بہتری حکومت کی مالی نظم و ضبط، اخراجات پر قابو اور سوچ سمجھ کر قرض لینے کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔قرض میں اس کمی سے معاشی استحکام کی طرف پیش رفت اور پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی پاکستان کو طویل المدتی مالی پائیداری کی طرف لے جا رہی ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے