بزنس پاکستان

آٹے کی قیمت ہوئی بے قابو،شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) سندھ کی تحصیل اوباڑو اور گردونوا ح میں آٹا4200فی من سے تجاوزکرگیا۔
آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر شہری شدید پریشان ہیں،قیمت 4200 روپے فی من ہونے پرغریب عوام کی چیخیں نکل گئیں۔
آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کئے گئے تمام حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور آٹے کی قیمت قابو سے باہرہونے لگی ہے،آٹا فی کلو 105 روپے میں فروخت ہونے رہاہے جس کی وجہ سے دیہاڑی دار طبقہ شدیداذیت کا شکارہے۔شہریوں نے حکومت سے آٹا سستا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آٹے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے