بزنس پاکستان

حکومت کا بڑا فیصلہ: الیکٹرک بائیک پر 50 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وفاقی حکومت نے پاکستان ایکسیلریٹڈ وہیکل الیکٹری فکیشن (PAVE) پروگرام کے تحت نئی سکیم متعارف کرائی ہے، جس کے تحت شہری کراؤن الیکٹرک موٹر سائیکلیں حکومتی سبسڈی اور آسان اقساط کے ذریعے خرید سکیں گے۔ حکومت کی جانب سے کراؤن الیکٹرک بائیک پر 50,000 روپے سبسڈی دی جائے گی، صفر مارک اپ کے ساتھ اقساط کی ادائیگی، کسی قسم کی پروسیسنگ فیس نہیں۔ یہ سکیم پاکستان کے تمام شہریوں (18 سے 65 سال عمر) کے لیے ہے،خواتین، معذور افراد اور اوورسیز پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ درخواستیں صرف سرکاری پورٹل www.pave.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں، درخواست گزاروں کو فارم بھرنے کے بعد ایک کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی سسٹم میں شامل کیا جائے گا تاکہ مکمل شفافیت برقرار رہے۔کراؤن الیکٹرک موبیلٹی، جو پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی نمایاں کمپنی ہے، اس اسکیم کی پارٹنر ہے۔ حکومتی مالی معاونت کے بعد اب یہ ای وی بائیکس عام شہریوں کی پہنچ میں آ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے