(اردو ایکسپریس) بین الاقوامی منڈی اور ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں،جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کے اضافے سے قیمت 376700 روپے ہوگئی ہے۔
مزید برآں 10 گرام سونے کے بھاو 5144 روپے کے اضافے سے 322959 روپے ریکارڈ کئے گئے،جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی بھی 12 روپے بڑھ کر 4315 روپے کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 60 ڈالر مہنگا ہوکر 3540 ڈالر کا ہوگیا ہے۔