تازہ ترین کھیل

شکیب الحسن کی مشکلات بڑھ گئیں، عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا!

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، عدالت نے ان کے ملک میں موجود اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کی عدالت نے چیک باؤنس کیس میں شکیب الحسن اور ان کی کمپنی کے دیگر تین عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ سنایا۔ شکیب نے 2016 میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم قائم کیا تھا، جو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کے لیے جاری کیے گئے تھے، تاہم فنڈز کی کمی کے باعث باؤنس ہوگئے۔

 

بینک نے اکتوبر 2024 میں شکیب کو قانونی نوٹس بھیجا، جس کے بعد دسمبر میں ان پر مقدمہ دائر کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 19 جنوری کو طلب کیا، مگر وہ پیش نہ ہوئے، جس کے بعد ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

 

شکیب اس وقت ملک سے باہر ہیں اور انہیں سیاسی وابستگی اور حکومت مخالف مظاہروں میں نامزدگی کے باعث جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے