(اُردو ایکسپریس) السلام و علیکم احباب
میں کل چاروں متوفیان کے گھر گجرات تعزیت کیلئے گیا
دو کا تعلق منگوال سے تھا
1 کا تعلق ساروکی سے تھا
جبکہ چوتھے کا تعلق جسوکی سے تھا-
میں چاروں کی فیملی سے مل کر تعزیت کی اور پھر گاڑی دیکھنے کی ریکوسٹ کی-
گاڑی کو چاروں طرف سے بغور دیکھنے کے بعد میرا یہ زاتی تجربہ ہے
ٹرن پر گاڑی کا پسنجر سائیڈ کا فرنٹ ٹائر کسی نوکدار پتھر سے لگا اور برسٹ ہوا اور گاڑی بچے سے سنبھلی نہیں کھائی میں اتر گئی اور پیچھے ہی درمیانے سائز کا پتھر نیچے گیا اور گاڑی کی چھت پر گر گیا-
تین افراد موقع پر انتقال کر گئے تھے جبکہ باہر پڑی باڈی سلیمان کی تھی اس کا موبائل اس کے سائیڈ پر پڑا تھا۔
بظاہر ایسالگ رہا تھا پتھر پر بیٹھے بچے نے کچھ ٹائم سروائیول کی کوشش کی لیکن کتنی دیر شاید اس کو اندرونی چوٹ لگی ہو موبائل ساتھ پڑا ہونے کا مطلب ہے اگر اس نے سروائیو بھی کیا ہو تو ممکن ہے اس نے فون وغیرہ کی کوشش کی ہو یا ویڈیو بنانے کی لیکن ٹوٹا موبائل دیکھ کر سائیڈ پر رکھ دیا ہو اور اللہ سے مدد کی اپیل کررہا ہو لیکن بیچارہ کتنی دیر سروائیو کرتا-
سلیمان کے بھائی عاشر کا کہنا تھا کہ سلمان کو بہت شوق تھا ہر موومنٹ کیپچر کرنے کا تو موبایل چیک کرنے کے بعد پتہ چلے گا لیکن سلیمان کے موبایل کی حالت بھی اچھی نہیں تھی
موبایل صرف عمر کا ثابت بچا ہے باقی سب کے موبائل چکنا چور ہوچکے۔
گاڑی کی سسپنشن پوری ہے مطلب گوڈے- گنگھی- چمٹے- شاک سب اپنی جگہ پر کسے ہوئے ہیں
گاڑی کے ٹائر بھی اچھی کنڈیشن کے تھے مطلب پرانے نہیں تھے نیو بھی نہیں تھے چل سکتے تھے-
تو میرا یہ زاتی تجربہ ہے کہ گاڑی کا ٹائر پینسجر سائیڈ کا برسٹ ہوا ہے گاڑی لیفٹ سائیڈ پہاڑ کے ساتھ ہٹ ہوکر دائیں جانب سیدھی کھائی میں گئی۔