بزنس تازہ ترین

ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسٹیٹ بینک آف پاکستان(state bank of pakistan) نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ تعطیل بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر دی جا رہی ہے، جس کے تحت اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر بروز جمعرات کو اسٹیٹ بینک کے تمام دفاتر بند رہیں گے، جب کہ ملک بھر میں بینکوں کی برانچز میں بھی لین دین نہیں ہو سکے گا۔ اس کے علاوہ کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سمیت دیگر بینکنگ سروسز بھی اس روز دستیاب نہیں ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک نے عوام اور کاروباری طبقے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مالی ضروریات اور بینکنگ معاملات پیشگی نمٹا لیں تاکہ کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے