پاکستان تازہ ترین

دوہری محبت کا دلخراش انجام: مولا بخش پکڑا گیا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) علیزے رانی پور سے کراچی آرہی تھی کہ بس کنڈکٹر سے محبت ہوگئی علیزے کا شوہر کراچی میں سیکیورٹی گارڈ ہے اب آصف نامی کنڈکٹر کسی طرح وقت نکال کر محبت سے ملنے آتا ایک دن علیزے کے شوہر کی موجودگی میں اسکا سیکورٹی گارڈ ساتھی مولا بخش آیا علیزے اور مولا بخش کو بھی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اب مولا بخش کو آصف کا پتہ پڑا تو ناراض ہوا کہ ہمارے بیچ یہ آصف کیوں دیوار بنکر کھڑا ہے سومنصوبہ بنا اسے رستے سے ہٹانے کا پلان کیمطابق علیزے نے آصف کو ملنے بلایا جس پہ وہ سر کے بل دوڑتا آیا مع مٹھائی و پھولوں کے ، گھر میں علیزے کی نئی محبت دستانے پہنے ہتھوڑا لئیے پہلے سے کھڑی تھی یوں دوسری محبت نے اپنے سے پہلی محبت کا سر کچل کر اسے سوٹ کیس میں ڈالا اور سرجانی ٹاؤن میں پھینک دیا خیر قتل کے کیسز پولیس فوری حل کرتی ہے چاھے مقتول امیر ہو یا غریب یہ کریڈٹ بہرحال بنتا ہے سو آصف کی فیملی کی شکایت پہ پولیس حرکت میں آئی اور تکنیکی بنیادوں پہ علیزے و مولا بخش پکڑے گئے پچھے بچے ہیں علیزے کے چھوٹے چھوٹے بچے اور اسکا سیکیورٹی گارڈ شوہر جسے بیوی کی بیوفائی کا زہر تمام عمر قطرہ قطرہ پینا ہے

امیر طبقے کی مسائل اپنی جگہ مگر غربت میں زندگی بسر کرتے غرباء کی کہانیاں کہیں زیادہ دلخراش ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے