(اُردو ایکسپریس) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے کمی کا امکان ہے، پٹرول 8 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 96 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ آئل انڈسٹری نے رپورٹ اوگرا کو بھجوا دی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے۔
آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔