پاکستان تازہ ترین

لاہور میں لرزہ خیز واقعہ: شادی کے دن دلہن قتل، بارات کے بجائے جنازہ اٹھا

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) لاہور کے علاقے سندر، موہلنوال عزیز کالونی میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب نامعلوم افراد نے 23 سالہ دلہن، عائشہ دختر حبیب کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔

 

پولیس کے مطابق، آج مقتولہ کی بارات گھر آنے والی تھی، لیکن قاتلوں نے خوشیوں بھرے دن کو خون میں رنگ دیا۔ نامعلوم حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے۔

 

مقتولہ کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد اس اندوہناک قتل کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے