پاکستان تازہ ترین

افسوسناک واقعہ، 3 بچے دریائے راوی میں ڈوب گئے،تلاش جاری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) لاہور میں بند روڈ کے قریب پُلی عبور کرتے ہوئے 2بچے جبکہ نہاتے ہوئے ایک بچہ دریائے راوی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق تین بچے بند روڈ کے قریب پلی عبور کر رہے تھے، جن میں سے دو بچے پھسل کر دریا میں گر گئے، دونوں بچوں کی عمریں تقریباً 9 سے 10 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں، تیسرے بچے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کیا۔

حکام کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں سیف سٹی اتھارٹی کے تھرمل کیمروں کی مدد سے بچوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب شاہدرہ سگیاں کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے 9 سالہ علی حمزہ کے ڈوبنے کے واقعے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے، اے ایس پی شاہدرہ، ایس ایچ او خرم شہزاد، چوکی انچارج اور سیف سٹی کیمروں کی ٹیمیں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق پلی عبور کرتے ہوئے دو بچوں کے گرنے اور ڈوبنے کی بات حقیقت کے برعکس ہے، ورثاء کی جانب سے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی، انہوں نے کہا کہ مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے