پاکستان کرائم

ماجد ستی قتل کیس: عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) عدالت نے تھانہ صادق آباد، ماجد ستی مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے فرخ کھوکھرسمیت 3 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج افشا اعجاز صوفی نے ماجد ستی قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر فرخ کھوکھر سمیت تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی جب کہ ایک ملزم وسیم کو بری کر دیا۔

 

سزا سنائے جانے کے بعد فرخ کھوکھر سمیت کمرہ عدالت میں موجود تینوں مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا، مجرم فرخ کھوکھر ضمانت پر تھا، جب کہ باقی دو مجرموں کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

 

 

فیصلہ سنائے جانے کے وقت مقتول کے ورثا اور لواحقین کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں موجود تھی، مجرموں فرخ کھوکھر سمیت شریک ملزمان کے حمایتیوں کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل کمپلیکس پہنچی تھی۔

 

امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مسلح افراد اور گاڑیوں کے جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے میں داخلے پر پابندی تھی، اور جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والے افراد کی تلاشی لی گئی۔

 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشا اعجاز صوفی نے مقدمے کی سماعت مکمل کی۔ یاد رہے کہ ماجد ستی قتل کا مقدمہ 8 اگست 2022 کو تھانہ صدق آباد میں درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے