تازہ ترین دنیا

روس کا یوکرینی دارالحکومت کیف پربیلسٹک میزائلوں سے حملہ

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے اطراف میں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ ترکیے میں نیٹو سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل ہونے والے اس حملے میں دارالحکومت کیف میں 7 افراد ہلاک ہوئے اور دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع ضلع بوچا میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ کم از کم 34 افراد زخمی ہوئے، حملے کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ کیف کے میئر ویتالی کلچکو کے مطابق فضائی دفاعی نظام متحرک رہا اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی، کیف ریجن کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے کہا کہ دشمن نے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ حملہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دارالحکومت اور اس کے گردونواح پر دوسرا بڑا حملہ ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی گفتگو متوقع ہے کیونکہ امریکا تعطل کا شکار امن مذاکرات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے