(اُردو ایکسپریس) محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دینے کی اپیل کر دی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ پولیس افسران اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو کھالیں جمع کرنے سے روکا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی کی جائے۔ محکمہ داخلہ نے متعلقہ حکام کو کالعدم تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے اور ان کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے۔