تازہ ترین دنیا

بھارتی آبی جارحیت ؛دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا،الرٹ جاری

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) بھارت نےآبی جارحیت کامظاہرہ کرتے ہوئے دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا۔

بھارتی حکام نے سلال ڈیم کے سپل وے گیٹس آج سے 30 مئی تک کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے اس صورتحال میں دریائے چناب کے لیے فلڈ الرٹ جاری کردیاہے۔

ہیڈ مرالہ بیراج پر اچانک پانی کی آمد کا خطرہ ہے،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں ہائی فلڈ الرٹ جاری کیاگیاہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سلال ڈیم کے سپل وے گیٹس آج صبح 9 بجے سے 30 مئی تک کھولے جائیں گے،جس کے بعددریائے چناب میں پانی کی سطح 2 سے 3 میٹر تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےعمر جاویدکے مطابق متعلقہ اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھنے اور ریسکیو 1122 کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ رہیں،شہری دریائی کناروں سے دور رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو بھاری مشینری، اضافی عملہ تعینات کرنے اور حفاظتی بندوں کا معائنہ کرنے کا بھی حکم دے دیاہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے