(اُردو ایکسپریس) وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسپیشل ڈسپنسیشن پالیسی 2023 کے تحت بی ایس 1 تا 16 ملازمین کو ہائر ٹائم اسکیل ملنے پر متعلقہ اعلیٰ اسکیل کی تنخواہوں اور الاؤنسز کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے جاری آفس آرڈر کے مطابق یہ سہولت یکم جولائی 2025 سے مؤثر ہو گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق یہ اقدام خزانہ ڈویژن کے 4 فروری 2026 کے آفس میمورنڈم کی روشنی میں کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل 26 جون اور 22 دسمبر 2023 کے احکامات بھی اس سلسلے میں جاری کیے جا چکے ہیں۔