(اُردو ایکسپریس) حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔وزرات توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول 6 روپے 51 پیسے جبکہ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 399روپے 86پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399روپے 58پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا. حکومت نے مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کردی،مٹی کا تیل 4روپے45پیسےفی لیٹرسستا کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت360 روپے76پیسےفی لیٹر ہوگئی،