(اردو ایکسپریس) رواں ہفتے سٹیٹ بینک، کمرشل بینکس، سٹاک ایکسچینج اور سرکاری دفاتر تین دن بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق یکم مئی جمعہ کو سٹیٹ بینک اور ملک بھر میں اس کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، یکم مئی کو پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر تمام بینک بند رہیں گے۔ یکم مئی چونکہ جمعہ کو آرہا ہے، اس لیے بینک ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، کیوں کہ ہفتہ اور اتوار کو بینکوں میں معمول کی چھٹی ہوتی ہے