پاکستان تازہ ترین

تجاوزات کیخلاف آپریشن، گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس بھی مسمار

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے، جس کے تحت میریٹ اور ایوب چوک کے قریب گرین بیلٹ پر قائم ایف سی کیمپ آفس کو بھی مسمار کر دیا گیا۔ آپریشن وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر نگرانی کیا گیا، جبکہ چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی اور غیر قانونی تعمیرات کو بغیر کسی دباؤ کے مسمار کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کو سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے یا تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کیمپ آفس کے لیے متبادل قانونی جگہ فراہم کی جائے گی، جبکہ شہر کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنا اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے