(اُردو ایکسپریس) اسلام آبادمیں گھریلوجھگڑاخونی تصادم میں بدل گیاجس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد میں تھانہ نون کی حدود میں پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جس کے بعدلاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیااورشناخت کا عمل جاری ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے،گھریلو تنازع قتل کی وجہ بنا یا کوئی اور پہلوبھی ہے؟ پولیس اس حوالے سے مختلف پہلوئوں پرتفتیش میں مصروف ہے۔واقعہ تھانہ نون کی حدود جھنگی سیداں میں پیش آیا۔