(اردو ایکسپریس) اسلام آبادمیں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے متوقع مذاکرات کے لئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ایران امریکہ مذاکرات کے تناظر میں اسلام آباد میں غیر معمولی انتظامات نافذکردیئے گئے ہیں، 18 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بندکردیاگیاہے،کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مختلف اوقات میں بند کیا جائے گا۔سی ٹی او محمد سرفراز ورک کے مطابق سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے،اسلام آباد میں کسی بھی جانب یا کسی بھی شاہراہ سے آنے والی ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔