(اُردو ایکسپریس) امریکی افواج نے بحرِ ہند میں کارروائی کرتے ہوئے ایران کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔امریکی محکمہ جنگ نے دعویٰ کیا کہ جہاز ایم ٹی میجسٹک ایران سے تیل لے کر جا رہا تھا۔ امریکی محکمہ جنگ نے کہا کہ عالمی سطح پر میری ٹائم قوانین کے نفاذ کو جاری رکھیں گے تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس اور ایسے جہازوں کو روک سکیں جو ایران کی مدد کر رہے ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے امریکی فوج نے پیر کو ایرانی پرچم بردار بحری جہاز ایم وی توسکا پر حملہ کرکے اسے قبضے میں لے لیا تھا، سینٹ کام کی جانب سے جہاز پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب ایران نے بھی گزشتہ روز آبنائے ہرز میں 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔