پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا الرٹ جاری

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 اپریل تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کی توقع ہے ۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بیشتر مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی،ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں آج ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔hترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ خیبر پختونخواکے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے. ،پنجاب،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے