تازہ ترین دنیا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا چیف آف اسٹاف عہدے سے فارغ

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے چیف آف اسٹاف کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید تنقید کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے چیف آف اسٹاف زیو اگمون کو ہٹا دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق چیف آف اسٹاف زیو اگمون نسل پرستانہ ریمارکس پر اپنی حکومتی پارٹی اور اپوزیشن کی تنقید کی زد میں تھے ۔ انہوں نے رکنِ پارلیمنٹ نِسیم وتوری کو ببو ن اور ایلی ریوِیوو کو ذہنی معذور مراکشی کہتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ پتانہیں ایسے لوگ پارلیمنٹ تک کیسے پہنچ جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے