پاکستان تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی سر اُٹھانے لگی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی سر اُٹھانے لگی ، 1 ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں 1 ہفتے میں ایل پی جی 13.28 فیصد مہنگی ہوئی، انڈوں کی قیمت میں 2.23 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 2.13 فیصد اضافہ ہوا۔ 1 ہفتے میں دال ماش 1.74 اور مٹن 1.54 فیصد مہنگا ہوا، دودھ، دہی، بیف اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس 1 ہفتے میں ٹماٹر 6.03 فیصد، لہسن 3.38 فیصد، آلو 1.22 فیصد اور پیاز 1.21فیصد سستی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے