(اردو ایکسپریس) پٹرول مہنگا ہونے پر کراچی میں ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا لیکن ٹرانسپورٹرز نے خود ہی کرائے بڑھا دیئے ہیں اورکرایوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیاہے۔
اچانک کرائے بڑھنے سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان جھگڑے بھی شروع ہوگئے ہیں،شہر کے تمام روٹس پر 20 روپے سے زائد کرایوں میں اضافہ ہوگیاہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مسافر گاڑیوں میں بھی کمی ہوگئی ہے اورمختلف روٹس پر بسوں اور منی بسوں کی تعداد کم ہوگئی ہے۔