(اردو ایکسپریس) پاسداران انقلاب نے دشمن کیخلاف 91 ویں لہر میں یو ایس ایس ابراہام لنکن کو نشانہ بنایا ہے، ایرانی بحریہ نے قیشم جزیرہ پر دشمن کا لڑاکا طیارہ بھی مار گرایا۔ اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی ایران نے میزائل حملے کیے، اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام، ایرانی میزائل بلا رکاوٹ اہداف پر گرنے سے زور دار دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے۔علاوہ ازیں اردن کے الازرق فوجی اڈے پر بھی ڈورنز سے حملہ کیا گیا، بحرین میں ایمازون کی کلاوڈ فیسلیٹی بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان نے کمیں گاہوں پر حملوں میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا امریکا اور اسرائیل اب ماضی سے کہیں زیادہ سخت حملوں کے لیے تیار رہیں۔