(اردو ایکسپریس) ڈاکٹرفضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی۔
ذرائع کےمطابق فضیلہ عباسی نے والدہ اوراداکاربھائی حمزہ علی عباسی کے جوائنٹ اکاؤنٹ سے ٹرانزیکشنز کیں،لاکھوں ڈالرز اور درہم بیرون ملک منتقل کیے گئے جس کاایف بی آر کو پتہ بھی نہ چلا،صرف 3 بینک اکاؤنٹس کے ریٹرنز جمع کرائے لیکن ان میں بھی بےضابطگیاں نکلیں۔
ذرائع کے مطابق فضیلہ عباسی لاکھوں ڈالر کی تفصیلات یا دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہیں،ایف آئی اے کو دی گئی 2 لاکھ ڈالر کی رسیدیں ڈرائیور اور دوستوں کے نام پر تھیں۔ایف آئی اےکاکہنا ہےکہ کوئی رسید یاثبوت نہ ہونےکی وجہ سےملزمہ کی وضاحت قابل تسلیم نہیں، ٹیکس گوشواروں میں رقم ظاہرنہ کرنےکی وجہ سےمؤقف قانوناً ناقابل قبول ہے،اداروں کاملزمہ کےظاہر کردہ پیشے یا آمدنی سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں۔