تازہ ترین دنیا

حملوں سے اسرائیل کا ایک شہر صفحہ ہستی سے مٹ چکا ، صیہونی میئر انٹرویو کے دوران رو پڑا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) حزب اللہ کے ہاتھوں تباہی کا ذکر کرتے اسرائیلی میئر زار و قطار رو پڑا۔

 

شمالی اسرائیلی شہر مارگالیوت کے میئر نے حالیہ ایرانی حملوں سے ہونے والے نقصان کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ایک شہر صفحہ ہستی ہی سے مٹ چکا ہے، جبکہ دو تہائی شہری اپنا گھر چھوڑ چکے ہیں۔

 

میئر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بالکل تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ مسلسل حملوں اور جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران نے انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ ہر چیز تباہ ہو چکی ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ کوئی بھی ملک اسرائیل کی حمایت کے لیے تیار نظر نہیں آتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے