تازہ ترین دنیا

عالمی بینک کا ایران جنگ سے متاثرہ ممالک کی مالی معاونت کا اعلان

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) عالمی مالیاتی ادارے عالمی بینک نے ایران سے متعلق جنگ کے باعث متاثر ہونے والے ممالک کی مدد کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے متاثرہ ممالک کے ساتھ مل کر توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ ممالک کو مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت بھی دی جائے گی تاکہ وہ موجودہ چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹ سکیں، بیان میں مزید کہا گیا کہ روزگار کی بحالی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ادارے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں استحکام اور معاشی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے