(اردو ایکسپریس) محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم 29 مارچ تک سندھ کے مختلف علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں کراچی سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،شہر میں آج کہیں کہیں تیز بارش کی توقع ہے،بارش کے ساتھ گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 مارچ کو موسم میں عارضی وقفہ متوقع ہے جس کے بعد28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں،اس لئےشہریوں کو غیر ضروری سفر سے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی ہے،ناظم آباد،واٹر پمپس اور نگی ٹاؤن میں بھی بارش ہو ئی ہے جبکہ اسکیم 33 ،گلشن اقبال ،ڈی ایچ اے ،نارتھ ناظم آباد اورایف بی ایر یا میں بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔
دوسری طرف لاہور میں رات گئےمختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوارہوگیا،درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانےکاامکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے ۔