تازہ ترین دنیا

ایران نے اسرائیل کے سب سے بڑے الیکٹرک پاور پلانٹ پر میزائل فائر کر دیا

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) ایران نے اسرائیل کے سب سے بڑے الیکٹرک پاور پلانٹ پر میزائل فائر کر دیا۔

آج صبح اسرائیل وقت کے مطابق گیارہ بجے کے لگ بھگ فائر کئے گئے ایرانی میزائل کے اسرائیل کی طرف آنے کی اطلاع دینے والے سائرن بجائے گئے۔ ساڑھے گیارہ بجے ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ ایران کے تازہ ترین میزائل حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ابتدائی فوجی جائزوں کے مطابق، وسطی اسرائیل پر فائر کیے گئے تازہ ترین ایرانی بیلسٹک میزائل کو ممکنہ طور پر روک دیا گیا تھا۔ کسی زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ 25 مارچ کی تاریخ میں ایران سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ تھا۔ آدھی رات کے بعد سے اس پانچویں حملے میں تل ابیب اور آس پاس کے علاقے میں سائرن بج چکے تھے۔ اسرائیل وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے بتایا کہ ایران کا میزائل حدیرہ پاور سٹیشن کے قریب گرا۔ اس میزائل کے گرنے سے، اسرائیل الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ، انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ کارپوریشن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ بات بتائی۔حدیرہ پاور سٹیشن/ اوروت رابن پاور سٹیشن کیا ہے؟ آج انٹرنیشنل میڈیا میں اسرائیل کے جس بجلی گھر پر میزائل حملے کی خبریں آ رہی ہیں وہ اوروٹ رابن پاور پلانٹ ہے، جو شمالی اسرائیل کے ساحلی شہر حدیرہ میں واقع ہے۔ یہ اسرائیل کا سب سے بڑا بجلی پیدا کرنے والا پاور پلانٹ ہے جو اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن کی ملکیت ہے۔

کل پیداواری صلاحیت اس پاور پلانٹ کی صلاحیت تقریباً 2.6 گیگا واٹ GW ہے۔ یہاں اسرائیل مین سب سے زیادہ مقدار میں بجلی بنتی ہے، یہ پلانٹ اسرائیل کی بجلی کا ایک بڑا حصہ فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔

اورو ت رابن پاور پلانٹ اصل میں 1970-1980 کی دہائی میں بنایا گیا تھا، بعد میں بنیادی طور پر کوئلے سے چلنے والے نئے گیس یونٹس پلانٹ میں شامل کیے جاتے رہے ہیں۔ ممکنہ اہم ٹارگٹ کیونکہ یہ توانائی کی ایک اہم سہولت ہے، اس لئے تجزیہ کاروں کا پہلے ہی کہنا تھا کہ جنگ کے وقت میں یہ ایک سٹریٹجک ہدف ہوگا۔ آج صبح ایران نے میزائل حملہ کیا تھا؟ متعدد انٹرنیشنل میڈیا آؤٹ لیٹس کی خبروں کے مطابق آج دوپہر کے قریب ایک ایرانی میزائل بیراج کے دوران ایک میزائل حدیرہ میں اوروت رابن پاور اسٹیشن کے قریب گرا۔

میزائل کے پھٹنے کے باعث قریبی علاقے میں دھواں پھیلا اور آگ لگ گئی جسے میڈیا فوٹیج میں دیکھا گیا۔

تاہم، اسرائیل کی بجلی کی اتھارٹی نے کہا کہ پاور پلانٹ کو خود کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ایمرجنسی سروسز اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو چیک کیا۔ میزائل پاور پلانٹ کی سائٹ کے قریب گرا۔ لیکن پلانٹ یا پاور گرڈ کو نقصان نہیں پہنچا۔ علاقہ میں بجلی کی سپلائی بھی معطل نہیں ہوئی۔ وسطی اسرائیل میں بھی میزائل حملے میزائل لانچ کا پتہ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے (اسرائیل وقت 11 بجے صبح) چلا۔ لیکن اسرائیل کے میزائل ڈیفینس سسٹم نے اس میزائل کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کیا، اس کی کوئی وضاحت اب تک سامنے نہیں آئی۔ اس سے پہلے یہ معمول ہے کہ کسی میزائل کے کھلے علاقوں میں گرنے کا تعین ہو جانے کی صورت میں اس میزائل کو روکنے کی زحمت نہیں کی جاتی۔

ایران سے نئے میزائل لانچ کا پتہ چلا، مرکز میں سائرن بجنے لگے۔ ایک ساتھ کئی میزائل فائر کئے گئے تھے۔ بیشتر کا رخ وسطی اسرائیل کی طرف تھا۔ اسرائیلی فوج نے نے ایران سے ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کا کا رخ وسطی اسرائیل کی طرف ہونے کی نشاندہی کی اور آنے والے منٹوں میں سائرن بجائے گئے۔ شیرون کے پورے علاقے میں شارپنل کے اثرات کی بھی اطلاع ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے