پاکستان تازہ ترین

سکیورٹی اور علاقائی صورتحال! میٹرک امتحانات ملتوی ، نوٹیفکیشن جاری

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سکیورٹی صورتحال اور علاقائی حالات کے پیشِ نظر ایران سمیت چار خلیجی ممالک میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایران، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں قائم امتحانی مراکز پر ہونے والے میٹرک امتحانات فی الحال مؤخر کر دیے گئے ہیں، بورڈ کا کہنا ہے کہ ان ممالک کے لیے رول نمبر سلپس کا اجرا بھی روک دیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ کے مطابق بیرونِ ملک قائم دیگر تمام امتحانی مراکز میں امتحانات پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے تاہم متاثرہ طلبہ کو پاکستان یا کسی قریبی ملک میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی بیرونِ ملک امتحانی مرکز پر لاجسٹک مسائل پیش آئے تو متبادل انتظامات کیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔فیڈرل بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا 15 دن بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا، اگر حالات معمول پر آ گئے تو باقی تمام پرچے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے