تازہ ترین دنیا

تہران اور اصفہان میں نئے دھماکوں کی خبریں

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ایران کے دارالحکومت تہران اور اصفہان میں نئے دھماکوں کی خبریں آ رہی ہیں۔ الجزیرہ نیوز اور دیگر نیوز آؤٹ لیٹس نے تقریباً ساڑھے چار بجے (پاکستانی وقت) یہ اطلاع دینا شروع کی ہے کہ تہران اور اصفحان پہر نئے حملے ہوئے ہیں۔ ابھی ان حملوں کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

ایرانی میڈیا وسطی اور مغربی تہران کے ساتھ ساتھ اصفہان میں زور دار دھماکوں کی خبریں دے رہا ہے۔ نئے حملوں کی خبر آج منگل کے روز انٹرنیشنل میڈیا مین یہ خبریں فلیش ہونے کے بعد سامنے ٓٓ رہی ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لئے مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش کر رہا ہے۔ پاکستان کا فارن آفس تصدیق کر چکا ہے کہ پاکستان نے ایران امریکہ جنگ بندی مذاکرات کے لئے میزبان بننے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ممکنہ طور پر امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے لئے اسلام آاباد آ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے