(اردو ایکسپریس) جنگ کے خاتمے کیلیے روس کے صدر پیوٹن نے ایسی کیا پیشکش کی تھی جسے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کر دیا ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنےکی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشکش مسترد کردی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی اور روسی صدر کی یہ پیشکش تہران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ تھی۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیشکش رواں ہفتے ٹرمپ کے ساتھ فون کال میں دی تھی، دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطہ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیاکہ روس کی جانب سے یہ پیشکش پہلے بھی کی جاچکی ہے لیکن امریکہ نے اسے قبول نہیں کیا۔