(اردو ایکسپریس) سرائے عالمگیر سے گزرنے والی نہر میں دو کم عمر بچیاں ڈوب گئیں۔ ان بچیوں کی والدہ نہر پر کپڑے دھونے کے لئے آئی تھی۔ والدہ کے ساتھ کپڑے دھوتے ہوئے پاوں پھیسلنے سے ایک بچی نہر میں گر گئی۔ ڈوبنے والی بچی کو بچانے کے لیے دوسری بچی نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ بچیوں کی والدہ کی چیخ و پکار سے متوجہ ہو کر قریب موجود شہریوں نے نہر میں چھلانگیں لگا دیں۔ ایک بچی کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دوسری بچی کی تلاش جاری ہے۔ سرائے عالمگیر نہر میں ڈوبنے والی بچی کا نام ملکہ ہے اور اس کی عمر 6 سال ہے۔ ریسکیو اہلکار شام ڈھلنے کے بعد بھی کا بچی کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے۔