پاکستان تازہ ترین

عید کب ہوگی ؟ سپاکور کی پیشگوئی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) پاکستان بھر میں روزے 30 ہوں گے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے ، پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کا کہنا ہے کہ رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے، عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، 19 مارچ کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی۔ سپارکو کا مزید کہنا ہے کہ 19 مارچ کی شام شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، رواں سال 30 روزے ہونے کا امکان ہے، عیدالفطر21 مارچ کو ہونے کی توقع ہے، شوال کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے