(اردو ایکسپریس) کراچی میں کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2بھائی جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تابش اور عاطف کے نام سے ہوئی ہے،دونوں بھائی درزی سے کپڑے لینے جا رہے تھے کہ ریس لگاتے ٹرالر نے روند دیا،دونوں بھائی میٹرک کے طالب علم تھے۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ٹرالر آپس میں ریس لگا رہے تھے کہ دونوں ٹرالروں نے دونوں بھائیوں کو روند دیا۔دونوں ٹرالرز کے ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیاگیاہے۔