تازہ ترین دنیا

جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن اس ہفتے نہیں،

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے لیکن اس ہفتے نہیں۔آئل مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کا عمل ایران پر زیادہ سخٹ حملوں کو متحرک کرے گا۔ٹرمپ نے کہا، "اگر ایران نے کوئی ایسا کام کیا جس سے آبنائے ہرمز میں تیل کا بہاؤ روکا جائے، تو وہ اس سے 20 گنا زیادہ مار کھائے گا جتنا کہ اب تک مارا گیا ہے۔” ٹرمپ کے معاون ان پر زور دے رہے ہیں کہ ٹرمپ جنگ سے نکلنے کا منصوبہ عوام کے سامنے بیان کریں۔ آج جنگ کے جلد خاتمہ کے اعلان کے ساتھ ہی انترنیشنل مارکیت میں پٹرولیم کی قیمتین نیچے آئیں جو مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر بننے کے بعد اوپر گئی تھیں۔ دوسری طرف ایران کے پاسدارانِ انقلاب آئی آر جی سی نے ٹرمپ کے جلد جنگ بند کرنے کا بیان آنے کے بعد جوابی حملہ کیا،پاسداران نے اس بات پر اصرار کیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کا تعین کریں گے۔کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر مجتبیٰ خامنہ ای کے ایران کے نئے سپریم لیڈر کی حیثیت سے سامنے آنے پر مایوس ہیں، ٹرمپ سمجھ رہے ہیں کہ مجتبیٰ کا سپریم لیڈر بننااسی طرح کے مزید مسائل کا باعث بنے گا جو خامنہ ای کی موجودگی میں تھے۔

 

جنگ اس ہفتے ختم نہیں ہو گی، اسکےبعد ہرمز میں آئل سپلائی کھلنے پر انحصار

 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج پیر کے روز آئل مارکیٹ مین کروڈ آئل کی قیمتین مزید بڑھنے کے ہنگام میں اچانک یہ کہا کہ ایران کے خلاف جنگ جلد ہی ختم ہو سکتی ہے، اگرچہ اس ہفتے یہ جنگ ختم نہیں ہو گی، لیکن انہوں نے اس صورت میں کہ اگر ایران اپنے نئے منتخب، سخت گیر سپریم لیڈر کے تحت ہرمز سے تیل کی سپلائی میں خلل ڈالتا ہے، تو اس جنگ میں اضافے کے امکانات کو کھلا چھوڑ دیا ۔مجتبیٰ خامنہ ای کے آتے ہی کروڈ آئل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں ایران نے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کیا۔ تو اس کے ایک دن بعد انٹرنیشنل آئل مارکیٹ مین کروڈ آئل کی قیمتیں 2022 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر آ گئیں۔ سرمایہ کاروں نے اسے ایک اشارہ کے طور پر دیکھا کہ ایران 10 دنوں میں امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے شروع کی گئی جنگ میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ٹرمپ کے جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان سے آئل پرائس نیچے آ گئی لیکن بعد میں قیمتیں گر گئیں اور امریکی سٹاکس میں (شئیرز کی گرتی قیمتوں میں) اس امید پر اضافہ ہوا کہ شاید ایران کے ساتھ جنگ زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ "یہ جلد ہی ختم ہونے والا ہے، اور اگر یہ دوبارہ شروع ہوتا ہے تو وہ اور بھی سخت مارے جائیں گے،” ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا، قانون سازوں کو یہ بتانے کے بعد کہ یہ مہم ایک "مختصر مدتی سیر” ہو گی جس سے ان کا کہنا تھا کہ معاشی نمبروں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے