تازہ ترین دنیا

توانائی بحران: تمام یونیورسٹیاں بند کردی گئیں

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) بنگلہ دیش کی حکومت نے بڑھتے ہوئے توانائی بحران کے باعث آج 9 مارچ سے ملک بھر کی تمام یونیورسٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق حکومت نے یہ قدم بجلی اور ایندھن کی بچت کے لیے اٹھایا ہے، جبکہ عیدالفطر کی تعطیلات کو بھی قبل از وقت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث عالمی توانائی منڈی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں ایندھن اور بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ جامعات کو بند کرنے کا مقصد توانائی کے استعمال میں کمی لانا ہے تاکہ ملک میں بجلی کی طلب کو قابو میں رکھا جا سکے۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو اس کے اثرات جنوبی ایشیا کی توانائی اور معیشت پر مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے